ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ بی جے پی ممبر اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

تلنگانہ بی جے پی ممبر اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

Wed, 10 Oct 2018 00:46:02    S.O. News Service

حیدرآباد،09 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تحلیل کی جا چکی تلنگانہ اسمبلی کے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی نے الزام لگایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے۔شہر میں گوش محل اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی ٹی راجہ سنگھ لودھ نے پیر کو سائبر کرائم پولیس کو ایک شکایت میں بتایا ہے کہ وہ اپنا فیس بک پیج نہیں کھول پا رہے ہیں۔سنگھ کے مطابق ان کے فیس بک پر 5.35 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ بھارت سے باہر سے اسے ہیک کیا گیا ہوگا۔اپنے متنازعہ بیان کے لیے مشہور بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بہت حیران (واقعہ کو لے کر) ہوں۔ میں نے پولیس کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بارے میں اطلاع دی ہے. اگر میرے پیج پر کوئی غلط پیغام جاری ہوتا ہے میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔ انہوں نے دعوی کیا پہلے بھی کئی بار ان کا فیس بک اکاؤنٹ، ان کی ویب سائٹ او ر ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون سے متعلق دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ 


Share: